اسلام آباد (ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی اس کے اثرات پڑنے کی امید ہے۔
پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 9روپے تک جب کہ ڈیزل 7روپے تک سستا ہو سکتا ہے۔
البتہ آئی ایم ایف کے دبائو اور کڑی شرائط کے سبب سیلز ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے، جب کہ پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل میں بڑا اضافہ ہو گیا تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہو سکتے ہیں۔