You are currently viewing صوبہ سندھ کی نگراں کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی

صوبہ سندھ کی نگراں کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ کی 10 رکنی کابینہ کے لیے وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کی نئی کابینہ شام 5 بجے حلف لے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سندھ کابینہ میں ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز، مبین جمانی، یونس ڈھاگہ، بیرسٹر عمر کے نام شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ارشد ولی، خدا بخش مری، ایشور لال اور ڈاکٹر سعد نیاز بھی سندھ کی نگراں کابینہ میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق رعنا حسین اور ڈاکٹر جنید شاہ بھی بطور نگراں صوبائی وزیر حلف لیں گے۔
ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز کو محکمہ داخلہ اور رعنا حسین کو وزارت تعلیم ملنے کا امکان ہے۔
ڈاکٹر سعد نیاز کو حکومت سندھ میں محکمۂ صحت کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.