You are currently viewing صنعتی زونز میں رئیل اسٹیٹ کاروبار برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیر اعظم

صنعتی زونز میں رئیل اسٹیٹ کاروبار برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیر اعظم

لاہور (ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صنعتی زونز کے نام پر رئیل اسٹیٹ کاروبار برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ وہاں کریں جہاں اس کی جگہ ہے، 20، 20 مالا بلند و بالا عمارتیں شوق سے بنائیں لیکن درست جگہ پر یہ کام ہو، صنعتی ذونز کے نام پر رئیل اسٹیٹ کاروبار کی اجازت دی جائے گی نہ ہی اسے برداشت کیا جائے گا۔
لاہور میں پاکستان اور آذربائیجان کےمابین پٹرولیم کی صنعت میں معاہدے پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں بردارممالک کےدرمیان معاہدےکی مدت ایک سال ہے، جسے مزیدایک سال بڑھایا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ معاہدےکے تحت ہرماہ ایل این جی کاایک جہازخریداجائےگا، خریداری کااختیارپاکستان کےپاس ہوگا، اچھی بات یہ ہے کہ نہ خریدنےپرکوئی ہرجانہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی ذونز میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونا چاہیے، بدقسمتی سے فیصل آباد، رشکئی وغیرہ سمیت کئی صنعتی ذونز کو بڑے پیمانے پر غلط استعمال کیا جارہا ہے ، وہاں ڈیولپرز گھس گئے ہیں، وہ بنے معاشی ذونز ہیں، اس میں ملوث افراد مس کنڈکٹ کے مرتکب ہورہے ہیں، ہمیں اس کا خاتمہ کرنا ہوگا، وہاں سٹے بازی اور بولیاں چل رہی ہیں ، صنعت کی بجائے عمارتیں کھڑی ہورہی ہیں،اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر مجبورا بجلی کی قیمت بڑھانا پڑی ہے مگر پھر بھی میں نے سختی سے کہا ہے کہ غریب پر اس اضافے کا بوجھ نہیں پڑنے دوں گا۔
انھوں نے کہا کہ یہ طے پایا ہے 200یونٹ والے گھریلو صارفین جو 63 فیصد بنتے ہیں جو لائف لائن اور پروٹیکٹڈ کے زمرے میں آتے ہیںان کے لیے بجلی ہر گز مہنگی نہیں کی جائے گی۔
البتہ 300یونٹ تک والے صارفین کے لیے کچھ اضافہ کیا گیا ہے، 31فیصد گھریلو صارفین کو بھی اس میں کچھ سبسڈی دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متبادل توانائی ہی مستقبل ہے، تیل سے بجلی بنائی تو وہ ملکی معیشت کو تباہ کردے گی کیونکہ ہم مہنگا تیل خرید نہیں سکتے۔
بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور اور شیخوپورہ میں 3نئےصنعتی زونزکاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹرنےاکنامک زونزکی تعمیرمیں دلچسپی ظاہرکی، یہ اربوں کی سرمایہ کاری ہے، جس سےپاکستان کوبڑافائدہ ہوگا، حکومت ترقیاتی منصوبوں میں مکمل تعاون کرےگی، برآمدات کوبڑھانےکیلئےہمیں دن دگنی محنت کرنا ہوگی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.