کراچی (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور دیگر بھی شریک تھے۔
اس ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
ترجمان سی ایم ہاؤس کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
صدر مملکت آصف زرداری نے مبارکباد دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا۔
ایم کیو ایم وفد نے صدر مملکت آصف زرداری سے کراچی میں امن و امان سے متعلق بات چیت کی۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ سندھ میں امن و امان سے متعلق آج اجلاس کرنے آئے ہیں، امن و امان کی بحالی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
ایم کیو ایم کے وفد نے امن و امان کی بحالی کے حوالے سے صدر مملکت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔