کراچی (ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر کی فضا ابر آلود جب کہ ٹھنڈی اور خوش گوار ہوائیں چل رہی ہیں۔
کراچی کے مشرق میں سپر ہائی وے سے لے کر ساحلی پٹی تک گہرے بادل آسمان پر بسیرا کیے ہوئے ہیں، ملیر، لانڈھی، سعود آباد، کلفٹن، ہاکس بے، ابراہیم حیدری اور نارتھ ناظم آباد میں وقفے وفقے سے بارش ہوئی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ میں بارش برسانے والے گہرے بادل موجود ہیں جومشرق سے مغرب کی جانب بڑھ رہے ہیں، اسٹیل ٹاؤن، پورٹ قاسم و ملحقہ علاقوں میں یہ بادل بارش برسانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
کراچی کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں، ہوائوں کے ساتھ ساتھ بارش بھی خارج از امکان نہیں، موسمی حالات اور تغیرات کے باعث شہر اور مضافات کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔