کراچی (ڈیسک) شہر قائد میں پولیس ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے میں ناکام، ڈاکوؤں نے دو شہریوں کو واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
مزاحمت پر قتل کی وارداتیں کورنگی صنعتی ایریا اور گلشن اقبال کے علاقوںمیں پیش آئیں۔
پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر25 سالہ فیصل کو قتل کیا گیا جس کے سر اور جبڑے پر گولی ماری گئی تھی۔
وقوعہ کے وقت فیصل اپنے دوست کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کرکے آرہا تھا۔
دریں اثناء گلشن اقبال بلاک 11 میں ہوٹل پر لوٹ مار کرنے والے تین ڈاکوؤں اور گارڈ کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں احسن نامی شخص مارا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول پان کا کیبن چلاتا تھا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔