کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں بارش کے بعد بھی شدید حبس کی کیفیت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔
گرمی کی شدت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہیں۔
شہر کے شمال مشرقی حصے میں گرج چمک کے مزید بادل بن رہے ہیں اور شہر میں کہیں کہیں مزید بارش ہوسکتی ہے۔