You are currently viewing شمالی کوریا کا اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کا تجربہ، عالمی طاقتوں کی مذمت

شمالی کوریا کا اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کا تجربہ، عالمی طاقتوں کی مذمت

پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا نے انتہائی جدید اور نئے قسم کے اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ملک کے میزائل بنانے والے ادارے نے غیرمعمولی طورپر بڑے اور طاقت ور وار ہیڈ کا تجربہ کیا ہے۔
یہ وار ہیڈ جدید ترین اسٹریٹیجک کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے نئی قسم کے اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے۔
شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ تجربے سے متعین اہداف حاصل کرلیے گئے تاہم انہوں نے اہداف کی تفصیل نہیں بتائی۔
شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آغاز پر ہائپر سونک میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔
دریں اثناء امریکا اور دیگرعالمی طاقتوں نے شمالی کوریا کے ہتھیاروں کے تجربات کی مذمت کی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7