You are currently viewing سی آر اے وفد کی کراچی پولیس چیف سے ملاقات، ڈی ایس پی کی سرزنش

سی آر اے وفد کی کراچی پولیس چیف سے ملاقات، ڈی ایس پی کی سرزنش

کراچی (نیوز ڈیسک) کلفٹن تین تلوارپر سیاسی جماعت کی ریلی کی کوریج کے دوران کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابقہ نائب صدر محمد سلمان، سینئر ممبر افضل پرویز اور کیمرا مینز پر تشدد کے معاملے پر سی آر اے رہنماؤں نے کراچی پولیس چیف سے ملاقات کی۔
صدر کاشف ہاشمی اور جنرل سیکریٹری ریحان خان چشتی کی سربراہی میں مجلس عاملہ نے ڈی ایس پی ذوالفقار سموں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد اور کیمرا توڑنے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
کراچی پولیس چیف نے ڈی ایس پی ذوالفقار سموں کو اپنے دفتر طلب کیا اور سخت سرزنش کی۔

کراچی پولیس چیف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا اور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی کا مذکورہ عمل انتہائی غلط تھا۔
انھوں نے ڈی ایس پی کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سی آر اے کی مجلس عاملہ نے کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ساؤتھ نے بھی ڈی ایس پی ذوالفقار سموں کو اپنے آفس طلب کر کے سرزنش کی تھی اور تحریری جواب بھی طلب کیا تھا۔