You are currently viewing سیاسی شخصیات کا سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پراظہار تعزیت

سیاسی شخصیات کا سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد (ڈیسک) سیاسی شخصیات  نے  سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، شہباز شریف، آصف زرداری، شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن کی لازوال سیاسی اور مذہبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.