You are currently viewing سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کا اضافہ ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کا اضافہ ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل ساتویں روز اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔
حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2358 روپے اضافے سے ایک لاکھ 95 ہزار 602 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 26 ڈالر اضافے سے 2174 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.