کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے کا اضافہ ہوا ۔
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 442 روپے ہوگیا۔
دریں اثناء عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1965 ڈالر ہوگیا۔