You are currently viewing سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے صرف سندھ کے نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے صرف سندھ کے نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ  جو لوگ  سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کر تے ہیں وہ  صرف سندھ کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے دشمن ہیں ۔

شہر قائد میں نیوز کانفرنس کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  کچھ دنوں سے  میڈیا پر کچھ دوست عجیب عجیب باتیں کر رہے ہیں  کبھی میڈیا پر آئین تورنے کی بات  کر تے ہیں تو کبھی  سندھ میں گورنررج کی باتیں  کر تے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو  پاکستان کا دشمن سمجھتا ہوں، آئین میں دیے گئے اختیارات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے، کسی کے دماغ میں یہ فتور ہے تو نکال دے، ایسی باتوں سے سندھ کے لوگوں کو دکھ پہنچتا ہے۔

وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیا ہمیں پتا نہیں کہ بین الاقوامی سطح پر آپ کیا غلطیاں کر رہے ہیں،، خارجہ سطح پر غلطیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے سندھ سے متعلق باتیں کی گئیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.