کراچی(ڈیسک)سندھ کابینہ میں توسیع کردی گئی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سعیدغنی نے بطور صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا
گزشتہ روز حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں چیف سیکریٹری رضوان میمن نے تقریب کی میزبانی کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ سندھ کے پہنچے پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے ان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ سعید غنی پہلے سینیٹر تھے بعد میں کراچی سے نشست چیت کر رکن صوبائی اسمبلی بنے۔
اس موقع وزیراعلیٰ سندھ، قائم مقام گورنر اور چیف سیکریٹری نے سعید غنی کو مبارکباد بھی دی