You are currently viewing سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی اسرائیل کے حق میں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی اسرائیل کے حق میں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ پولیس کی باوردی درست لیڈی کانسٹیبل نے اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک ویڈیو جاری کردی۔
آئی جی سندھ کی جانب سے ویڈیو پر نوٹس لینے کے بعد خاتون اہلکار نے ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں تاہم ڈی آئی جی اسپیشل برانچ آصف اعجاز شیخ کو معاملے کی تحقیقات سپرد کردی گئی۔
آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ مذکورہ کانسٹیبل سنبل غوری سندھ کے شہر میرپور خاص سے تعلق رکھتی اور سی پیک سکیورٹی کے لیے قائم کردہ سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں تعینات ہیں ۔
32 سالہ لیڈی کانسٹیبل نے مشہور ہونے اور اپنے اکاؤنٹ کے فالوورز بڑھانے کے لیے اسرائیل کے حق میں ویڈیو بنا کر جاری کی تھی۔
آصف اعجاز شیخ کے مطابق خاتون کانسٹیبل پر خلاف ضابطہ کام کرنے پر اپریل 2023 میں بھی جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے۔