کراچی (نیوز ڈیسک) سرکاری اسکولوں کو فراہم کتابیں اورکاپیاں فروخت ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں کتابیں اور کاپیاں برآمد کرلیں، سرکاری اسکولوں کی برآمد کتابیں اور کاپیاں ایک گھر میں چھپائی گئی تھیں۔
پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے سرکاری مدعیت میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے سندھ ٹیکسٹ بورڈ اور محکمہ تعلیم کے عملے کے ملوث ہونے کا بتایا ہے، ملزمان سرکاری اسکول کی کتابیں اور کاپیاں کور تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان محمودآباد، ملیر اور کورنگی میں دکانداروں کو کتابیں اورکاپیاں فروخت کرتے تھے، ملزمان سے برآمدکی گئی سرکاری کتابیں 11مختلف مضامین کی ہیں۔