کراچی (ڈیسک) سندھ کے 2 کالجوں کے 16 اساتذہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سیہون شریف کے8اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کالج پرنسپل نے ڈائریکٹر حیدرآباد ریجن کو خط لکھ کر کورونا کیسز سے متعلق تصدیق کی اور بتایا کہ اساتذہ نے کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ مٹیاری کے بھی 8 اساتذہ کورونا میں مبتلا ہوگئے جس کی تصدیق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی کی ہے۔
سعید غنی کے مطابق 2کالجوں میں مجموعی طور پر 16اساتذہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی اورکورونا کیسز کی وجہ سےدونوں کالجوں کو بند کردیا گیا ہے۔