کراچی (ڈیسک) سندھ کی صوبائی حکومت نے ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور اس کو ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد کر دی۔
صوبائی حکومت کے مطابق پابندی تین ماہ کے لیے نافذ العمل ہو گی اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
صوبے بھر کے تمام تھانے اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔
یہ پابندی سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ تمام لوگوں پر عائد کی گئی ہے۔