You are currently viewing سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ حیدرآباد اور جامشورو میں آج سے کام کریگا، شرجیل میمن

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ حیدرآباد اور جامشورو میں آج سے کام کریگا، شرجیل میمن

کراچی (ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ضلع حیدرآباد اور ضلع جامشورو کے دو مقامات سے آج اپنا کام شروع کرے گا۔
منگل کو ٹوئیٹر بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آج قاسم آباد (ضلع حیدرآباد) اور کوٹری سٹی (ضلع جامشورو) سے اپنا کام شروع کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.