کراچی(ڈیسک) سندھ حکومت نے مارکیٹ رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی۔
سندھ حکومت نے تاجروں کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے کاروبار شام چھ بجے کے بجائے 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ امید ہے مارکیٹ ایسوسی ایشن ایس او پیز پر عمل کرائیں گے۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نئی ایس او پیز جاری کی تھیں جس کے تحت کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھولنے کا کہا گیا تھا لیکن تاجروں نے یہ اوقات مسترد کردیے تھے۔