You are currently viewing سندھ اسمبلی کے مزید دو ارکان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق

سندھ اسمبلی کے مزید دو ارکان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق

کراچی (ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو اور سعدیہ جاوید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے

پاکستان  پیپلزپارٹی  سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو اور سعدیہ جاوید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ سعدیہ جاوید نے منگل کو کوروناٹیسٹ کروایا تھا۔ سعدیہ جاوید کے مطابق اب تک  کورونا وائرس  کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے  نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ سعدیہ جاوید نے احتیاطی طور پر نجی لیب سےکورونا ٹیسٹ کرایاتھا۔

پیپلزپارٹی کے ملیر سے منتخب رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو بھی کورونا وائرس وبا کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔سندھ اسمبلی کے مجموعی طور پر آٹھ ارکان کورونا پازیٹو کاشکار ہوچکے ہیں جن میں پیپلزپارٹی کے صوبائی وزراء سعید غنی، غلام مرتضی بلوچ، سہراب سرکی،، لیاقت آسکانی، سعدیہ جاوید، ساجد جوکھیو، جی ڈی اے کے سید راشدشاہ، ایم ایم اے کے سید عبدالرشید اور ایم کیوایم کی منگلا شرما شامل ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.