کراچی (ڈیسک) پی پی پی قیادت نے سندھ اسمبلی کے اپنے تمام ارکان کو استعفی بلاول ہاؤس میں جمع کرانے کا حکم دیاہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہو نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سندھ اسمبلی کے اپنے تمام ارکان کو استعفی بلاول ہاؤس میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ کو بھی اسمبلی رکنیت سے استعفی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اعلی قیادت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اراکین سندھ اسمبلی کو اسپیکر کے نام تحریری استعفے 14 دسمبر تک چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں۔