کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔