You are currently viewing سندھ اسمبلی کا اجلاس، 312 ارب روپے کا ضمنی بجٹ منظور

سندھ اسمبلی کا اجلاس، 312 ارب روپے کا ضمنی بجٹ منظور

کراچی (ڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں 312 ارب روپے کا ضمنی بجٹ منظور کر لیا گیا۔
ضمنی بجٹ کے 312 ارب روپے میں سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی پر 55 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
ان 312 ارب روپے میں سے 55 ارب روپے گندم کی سبسڈی اور 19 ارب روپے قرض کی ادائیگی میں دیئے گئے۔
ضمنی بجٹ کے 312 ارب روپے میں سے 43 ارب روپے صحت اور 16 ارب روپے کی بجلی کی مد میں ادائیگی شامل ہیں۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
سیلاب کی مد میں 25 ارب روپے مختص بھی کیے تھے اور وفاق سے بھی مدد مانگی تھی، جو فنڈز دیئے گئے ہم اس سے مطمئن نہیں ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے سیلاب زدگان کے گھروں کے لیے 20 لاکھ کی رقم مختص کی ہے۔
سیلاب سے تباہ اسکولوں کی بحالی کے لیے اسکیم بنا کر وفاق کو دی تھی، اسکولوں کی بحالی پر وفاق 2 ارب دے گا اور 2 ارب ہم ڈالیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 6 ارب روپے کے فور کی ایک اسکیم کے لیے مختص کیے گئے ہیں جس کے لیے 3 ارب سندھ اور 3 ارب وفاق دے گا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ 152 کٹ موشن ہیں، بجٹ میں اب تک 97 کو دیکھ چکے ہیں، اراکین نے محنت کر کے کٹ موشنز تیار کیے ہیں، میں ان کٹ موشنز سے متفق نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی میٹنگز آن لائن ہوتی ہیں جس سے ہمارے پیسے بچ جاتے ہیں، آپ ہم سے اخراجات کے بارے میں پوچھنے کا حق رکھتے ہیں اور ہم آپ کو اخراجات کا بتانے کے پابند ہیں۔