You are currently viewing سمندری طوفان کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے واپس، چھٹا الرٹ جاری

سمندری طوفان کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے واپس، چھٹا الرٹ جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق چھٹا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے طوفان کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے دور جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب کے شمال مشرق میں موجود سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا رخ عمان کی جانب ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سمندر میں ہی کمزور ہو کر ختم ہونے کا امکان ہے، کسی ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں۔
طوفان کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہ سکتی ہے، سمندر میں ہوائیں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جھکڑ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کو چھو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 9 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 200 کلو میٹر دور ہے، اورماڑہ کے جنوب، جنوب مشرق سے طوفان 220 اور گوادر کے مشرق اور جنوب مشرق سے طوفان 380 کلو میٹر دور ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.