کراچی(ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سانحہ کارساز کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رواںسال بھی18اکتوبرکوعظیم الشان تاریخی جلسہ ہوگا۔
گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی ڈویژن کے پارٹی عہدیداروںسعید غنی، وقار مہدی، راشد ربانی، قادر پٹیل، شہلا رضا، سعدیہ جاوید، شاہدہ رحمانی، غلام مرتضی بلوچ، جام عبدالکریم، شمیم ممتاز، آغا رفیع اللہ، ساجد جوکھیو، راجا رزاق ، محمود عالم جاموٹ، ناز بلوچ، لیاقت آسکانی، سلیم بلوچ، شازیہ سنگھار اور شاہینہ بلوچ اوردیگر ملاقات کی۔بلاول ہاﺅس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران سانحہ کارساز کی برسی کی تیاریوں سمیت مختلف معاملات پر غور کیا گیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس سال بھی عظیم الشان تاریخی جلسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کلین کراچی مہم میں پارٹی عہدیداران و کارکنان کا کردار قابل ستائش ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل اور مزید ڈیولپمنٹ کے لیے اراکین اسمبلی کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔