You are currently viewing سابق کرکٹر اور کوچ راج ہنس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

سابق کرکٹر اور کوچ راج ہنس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

کراچی (ڈیسک) پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر راج ہنس 57 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کی موت کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ۔ راج ہنس نے 1983ء سے 2000ء کے درمیان 55 فرسٹ کلاس اور 17 اے لسٹ میچز کھیلے۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ ریفری کی خدمات بھی انجام دیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلوچستان کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے میں راج ہنس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی راج ہنس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ پاکستان کپ کے ایک میچ کے موقع پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے بھی راج ہنس کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7