You are currently viewing ریحان ہاشمی کو ضلع وسطی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
AZ 04

ریحان ہاشمی کو ضلع وسطی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے رکنِ قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کو کراچی کے ضلع وسطی کا چیرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ریحان ہاشمی پیر کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں گے۔
ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ریحان ہاشمی کو رکنیت سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ ریحان ہاشمی پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔
ریحان ہاشمی 5 دسمبر 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں ضلع وسطی کی یو سی کے وائس چیرمین منتخب ہوئے تھے۔ وہ این اے 245 سے قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔