You are currently viewing رسالپور سے پاس آؤٹ ہونے والے افسران اور کیڈٹس کو مریم اورنگزیب کا خراج تحسین

رسالپور سے پاس آؤٹ ہونے والے افسران اور کیڈٹس کو مریم اورنگزیب کا خراج تحسین

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاک فضائیہ کے پاس آئوٹ ہونے والے افسران، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارض پاک کی فضائی سرحدوں کے پاسبانوں میں نئے دستوں کا اضافہ خوبصورت مرحلہ ہے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ارض پاک کی فضائی سرحدوں کے پاسبان پاک فضائیہ کے شاہینوں کی صفوں میں تربیت یافتہ نئے دستوں کی شمولیت اور دفاع وطن کی ذمہ داری اگلی نسل کو منتقل ہونے کا خوبصورت مرحلہ ہوتا ہے۔

رسالپور اکیڈمی ایک قابل فخر تاریخی درس گاہ ہے، پاس آئوٹ ہونے والے افسران، ان کے والدین ، اساتذہ اور پاکستان کو مبارک ہو۔
دریں اثناء ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور سے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کی پریڈ کی وڈیو بھی شیئر کی اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا شعر ”یا رب ! دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے………… جو قلب کو گرما دے، جو روح کو تڑپا دے“ شامل تحریر کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جانب سے فضائی مظاہرے کی وڈیو بھی شیئر کی اور علامہ اقبال کا ایک اور شعر ”تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا…………ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں“ تحریر کیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.