You are currently viewing دہشتگردی اور اسمگلنگ خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم

دہشتگردی اور اسمگلنگ خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کی ذمہ داری اب حکومت کی ہے۔
میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی اور واقعہ میں شہید ہونے والے کسٹمز اہلکاروں کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم نے چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے شہداء پیکج تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.