You are currently viewing جیکب آباد: سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

جیکب آباد: سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

جیکب آباد (نیوز ڈیسک) سندھ اور بلوچستان بارڈر پر پولیس نے سندھ کے سابق وزیر کے زیر استعمال ڈبل کیبن گاڑی قبضے میں لے کر اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جیکب آباد کی اسپیشل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر سندھ میں اسلحے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 پولیس اہلکاروں اور سندھ کے اہم سیاسی رہنما کے قریبی رشتہ داروں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذاکر بھیو، نبیل بھیو، اختیار علی لاشاری، توفیق احمد گجر کے علاوہ پولیس اہلکارامتیاز علی بھیو، ثناء اللہ اور بقاء اللہ شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، رائفل، 2 ہزار 350 گولیاں برآمد کی گئی ہیں، گرفتار پولیس اہلکاروں اور ملزمان کا تعلق شکارپور سے بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پکڑی گئی پولیس موبائل کا نمبر SPN375ہے جو سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے زیر استعمال بتائی جاتی ہے۔
ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق اسلحہ بلوچستان میں ڈیلر سے خریدا گیا تھا جو سندھ منتقل کیا جارہا تھا۔
پولیس افسر کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی صدر پر مشتمل جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلحہ منتقلی میں ملوث پولیس موبائل وزیراعلیٰ کے مشیر بابل بَھیو کی سکیورٹی پر مامور ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.