کراچی (ڈیسک) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دھوکے بازوں اور نوسربازوں کی کوئی کمی نہیں، سعودی ٹائون میں مدد کے لیے بلایا گیا شہری 40ہزار روپے سے محروم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے اے ٹی ایم کی لائن میں لگے ایک شخص کو اپنی مدد کے لیے بلایا اور کہا کہ میرا کارڈ اے ٹی ایم میں پھنس گیا ہے ۔
ملزم نے مدد کرنے والے شخص کو کہا کہ آپ اپنا کارڈ ڈال کر چیک کرو کہ مشین کام کر رہی ہے یا نہیں۔
متاثرہ شخص نے اپنا کارڈ مشین میں ڈال کر پاس ورڈ پریس کیا۔
اسی اثنا میں ملزم مدد کرنے والے شخص کا کارڈ لے کر کار میں فرار ہو گیا اور جناح ایونیو پر موجود اے ٹی ایم سے 40ہزار روپے کیس کروا لیے۔
متاثرہ شخص نے کارڈ بلاک کرنے کے لیے بینک سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ ملزم اس کے اکاوئنٹ سے مذکورہ رقم کی ٹرانزیکشن کر چکا ہے۔