You are currently viewing خواہش ہے پاکستان کا ترانہ بج رہا ہو، بھارت میں ورلڈکپ ہم نے اٹھایا ہوا ہو

خواہش ہے پاکستان کا ترانہ بج رہا ہو، بھارت میں ورلڈکپ ہم نے اٹھایا ہوا ہو

کراچی (ڈیسک) سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل چاہتا ہے پاکستان کا ترانہ بج رہا ہو اور بھارت میں ورلڈ کپ ہم نے اٹھایا ہوا ہو۔
انٹرنیٹ میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران اداکار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں جب محمد عامر پاکستانی ٹیم میں آئے تو میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر دل ہی دل میں بول اٹھا کہ اب میری رٹائرمنٹ کا وقت آن پہنچا۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ جب محمد آصف کرکٹ میں آئے تو میں سوچتا تھا جو کام ہم سے نہیں ہوتا وہ آصف بہت آسانی سے کردیتا ہے ، پھرمیں نے 2007میں رٹائرمنٹ لے لی۔
انہوں نے بتایا کہ رٹائرمنٹ کے دو سال بعد جب میچ فکسنگ میں پاکستانی کھلاڑی نامزد ہوئے تو مجھ سے کہا گیا کہ پاکستان کیلئے ایک سال کھیل لو چاہے اس کیلئے ہر روز انجکشن کیوں نہ لگوانے پڑیں ۔
سابق پیسر نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ مجھے عدم تحفظ کا شکار نہیں ہونا اور میں نے ہمیشہ اپنے جیونیئرز کی حوصلہ افزائی کی۔