You are currently viewing خالد مقبول کا بیان حقیقت کے برعکس، اسپتالوں کو فنڈ فراہم کیا جاتا ہے، شرجیل میمن

خالد مقبول کا بیان حقیقت کے برعکس، اسپتالوں کو فنڈ فراہم کیا جاتا ہے، شرجیل میمن

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کا بیان حسد پر مبنی ہے۔
چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی کا بیان حقیقت کے برعکس ہے۔
انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال کراچی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ تینوں بڑے اسپتالوں کو باقاعدگی سے فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران جے پی ایم سی کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز دیے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ان اسپتالوں کی بہتری کےلیے اب تک 157 ارب روپے سے زائد فنڈ جاری کرچکی ہے۔
یاد رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے عوام کی نمائندگی عوام نہیں، خاندان کر رہے ہیں۔ پاکستان دنیا کا آخری ملک ہے جہاں جاگیردارانہ نظام موجود ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.