اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی موجودہ قیمتیں 30 جون تک برقرار رہیں گی۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 262 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہی برقرار رہے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے 7پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 147 روپے 68 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔