You are currently viewing بٹگرام، ا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے سرکاری سکولوں اور ہسپتال کا دورہ

بٹگرام، ا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے سرکاری سکولوں اور ہسپتال کا دورہ

بٹگرام(ڈیسک)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے سرکاری سکولوں اور ہسپتال کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر عبدالحمید خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عارف محمود کلیم نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول اور گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل پرائمری سکول کس گوجر خان کا دورہ کیا اور سکولز سٹاف اور طلبا کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ دیگردستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور سکولز انتظامیہ کو کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ بعد ازاں ایڈیشنل اے سی نے بی ایچ یواور سی ڈی پھگوڑہ کا بھی اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور انہیں کورونا وائرس کی لہر سے بچا کی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔ ایڈیشنل اے سی نے بٹگرام بازار میں بھی مختلف جنرل سٹورز، سبزی و فروٹ فروشوں، ہوٹلز کی بھی چیکنگ کی اور ہوٹلز پر جرمانے عائد کئے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.