لاہور (ڈیسک) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز،آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیسز کی سماعت ہوئی،جہاں عدالت نے دونوں کیسز میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے شہباز شریف کو حاضری سے استثنی دینے کیلئے درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا ہے