کراچی (ڈیسک) حضرت علی ؓ کا یوم شہادت آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔
کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔ پولیس نے یوم حضرت علی کے موقع پر مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے راستوں کو کنٹینرز اور ٹینکرز کی مدد سے سیل کر دیا، ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ساؤتھ میں جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ رینجرز کی نفری اس کے علاوہ تعینات ہے۔
اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے جمعرات کی شب یوم حضرت علی کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ایم اے جناح روڈ ، پریڈی اسٹریٹ ، تبت سینٹر ، نمائش چورنگی ، تین ہٹی اور کھارادر سمیت ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز ، ٹینکرز اور قناعتیں لگا کر سیل کر دیا۔
پنجاب حکومت نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد کر دی۔یوم حضرت علی کے موقع پر پنجاب میں امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کی اجازت ہوگی، ایس او پیز کے مطابق مجالس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ تک جاری رکھی جا سکیں گی