You are currently viewing حافظ نعیم نے کراچی میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا

حافظ نعیم نے کراچی میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کو قبضہ کرنے کے لیے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورا دن بہترین پولنگ ہوتی رہی لیکن شام کے وقت ایم کیو ایم کے لوگ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہو کر قبضہ کر رہے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.