اسلام آباد (ڈیسک) جمعیت علما اسلام (ف)کا آزادی مارچ آج مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچے گا ۔
حکومت سے طے پائے گئے معاہدے کے مطابق سیکٹر ایچ 9 کے اتوار بازار کے قریب میدان میں جے یو آئی (ف) کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، شرکاء کے کھانے پینے کیلئے میدان میں ہی کنٹین اور 5000 بیت الخلاء بنائے گئے ہیں۔ آزادی مارچ کے شرکاءاپنے کھانے پینے کا سامان بھی اپنے ساتھ لائیں گے جبکہ آزادی مارچ کے شرکاءکو بستر،اضافی کپڑے اور راشن لانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے
مارچ کے شرکا کا دوپہر 12 بجے کے بعد اسلام آباد کی جانب مارچ کا امکان ہے جہاں وفاقی دارالحکومت کے پشاور موڑ پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ جے یو آئی کا جلسہ ہوگا۔