You are currently viewing جہلم، پولیس ایکشن کے خلاف احتجاج پر فواد چوہدری کا بھائی فراز چوہدری بھی گرفتار

جہلم، پولیس ایکشن کے خلاف احتجاج پر فواد چوہدری کا بھائی فراز چوہدری بھی گرفتار

جہلم (ڈیسک) فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس نے ان کے بھائی فراز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق ایم پی اے چوہدری ظفر بھی موجود تھے۔ پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کرلیا جس کی تصدیق پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے کی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے فراز چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7