کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل منور جمال کو قتل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ تین دنوں میں 2 پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول اپنے گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلا تھا کہ جب نامعلوم افراد نے برحمانہ فائرنگ کر کے کانسٹیبل کو ہلاک کردیا۔
علاقہ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے تین خول ملے ہیں جبکہ ضابطے کی کارروائی کے لیےمقتول پولیس اہلکار کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کے اہلخانہ کی جانب سے رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی غربی سے تفصیلی رپورٹ فوری طلب کرلی ہے۔