لندن (ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین لندن میں اپنا میڈیکل چیک اپ کروائیں گے۔
جہانگیر ترین کا لندن میں ایک ہفتہ قیام متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لندن کے نواحی علاقے میں اپنے فارم ہاؤس میں قیام پذیر رہیں گے۔
ان کی لندن میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ لندن کا پہلا دورہ ہے۔