کیپ ٹان(ڈیسک) جنوبی افریکا کی پولیس نے ملک کے سب سے بڑے بینکنگ سکینڈل کے سلسلےمیں5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ برسوں میں ملک کا سب سے بڑا بینکنگ سکینڈل وی بی ایس میوچل بینک کے سلسلے میں جنوبی افریقہ کی پولیس نے5افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ مشتبہ افراد کو صبح سویرے چھاپے کےدوران ر گاتینگ اور لمپوپو صوبوں کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ برائے ترجیحی جرائم انویسٹی گیشن (ہاکس) کی جاری کر دہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افرادپر 188 الزامات کا شبہ گے جن میں چوری ، فراڈ ، بدعنوانی ، منی لانڈرنگ اور جعلسازی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2018 میں وی بی ایس میوچل بینک کے ذخائر کو لوٹنے کے بعد وی بی ایس کا ادارہ بند ہوگیا تھا جس سے، ہزاروں صارفین کو مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔