You are currently viewing روس نے ترکی کی سرحد کے قریب فوجی تعینات کردیے
2201162357

روس نے ترکی کی سرحد کے قریب فوجی تعینات کردیے

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:23/01/2016 10:59
  • Reading time:1 mins read

استنبول (اسٹاف رپورٹر) ترکی کی سرحد کے قریب شام کے قامیشلی ایئرپورٹ پر روس نے اپنے کچھ فوجیوں کو تعینات کردیا ہے۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ روس نے اپنے بعض فوجیوں اور انجینئروں کو قامیشلی ایئرپورٹ کی تعمیر اور توسیع کے لئے روانہ کیا ہے تاکہ ایئرپورٹ کے تعمیر اور ترقی کے بعد روسی جہاز اس ایئرپورٹ پر اتر سکیں گے روسی فوجیوں کی تعداد 100 بتائی گئی ہے تاہم امریکی حکام نے ترکی کی سرحد کے نزدیک روسی فوجیوں کی موجودگی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظاہر ہوتا ہے کہ روس قامیشلی ایئرپورٹ پر اپنی عسکری ایئربیس قائم کرنے کے ارادہ رکھتا ہے۔ روس کے اس اقدام سے خطے کی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خطرہ ہے۔