You are currently viewing جماعت اسلامی بجلی کی قیمتوں کیخلاف کل گورنر ہائوس پر دھرنا دے گی

جماعت اسلامی بجلی کی قیمتوں کیخلاف کل گورنر ہائوس پر دھرنا دے گی

کراچی (ڈیسک) جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کے خلاف کل گورنر ہاؤس سندھ پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی قیمتوں کے خلاف کل گورنر ہاؤس پر دھرنا دیا جائے گا، ہماری تمام مکاتب فکر اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ دھرنے میں شریک ہوں۔
حافظ نعیم نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق دھرنے کی قیادت کریں گے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس سطح پر رکھ کر معیشت آگے نہیں بڑھا سکتے، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، پیٹرول کے ساتھ ساتھ تمام غذائی اشیاء سستی ہونی چاہئیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے، کے فور منصوبہ التواء کا شکار ہے، سندھ حکومت نے بیڑا غرق کردیا اور سرکاری ادارے تباہ ہوگئے، سندھ میں اسکولوں اور کالجوں کا حال برا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جہاں معاشی حالات خراب ہوں وہاں جرائم میں اضافہ ہوتا ہے ، اسلحہ کرائے پر ملتا ہے ، جب یہ حالات ہوں گے تو اسٹریٹ کرائم کیسے رکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل ایک میٹنگ ہوئی، وزیرِ اعظم کو بھی ہونا چاہیے تھا، کراچی سندھ کا کیپٹل ہے اور پورے ملک کی معیشت چلاتا ہے، اس وقت آئی ٹی کی تعلیم بہت مہنگی ہے، نجی سیکٹر میں آئی ٹی کی تعلیم رینج سے باہر ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.