You are currently viewing جشن یوم آزادی؛ ملک بھر کے نجی، سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان

جشن یوم آزادی؛ ملک بھر کے نجی، سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان

کراچی (ڈیسک) جشن یوم آزادی کے سلسلے میں کل 14اگست بروز پیر ملک بھر کے نجی، سرکاری و نیم سرکاری اداروںمیں عام تعطیل ہو گی۔
ملک بھر میں اسٹیٹ بینک، مالیاتی ادارے ، تمام شیڈولڈ بینک کل( 14اگست بروز پیر) یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں بند ہوں گے۔
وطن عزیز میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے، کالج ، اسکول، یونیورسٹیز درس و تدریس کے لیے بند ہوں گی، البتہ 14اگست کی مناسبت سے تقریبات، ریلیاں اور پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔
14اگست کو قیام پاکستان کی خوشی میں ملک بھر میں جشن کا سماں ہو گا، عام تعطیل کے باعث کسی قسم کا کاروبار یا مالیاتی لین دین نہیں ہو گا۔
علاوہ ازیں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں تمام اسٹاک ایکس چینجز ، چیمبرز آف کامرس ، اسٹاک ایکس چینجز گارنٹیز لمیٹڈ اور وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان سمیت بیشتر ادارے بند رہیں گے۔