کراچی (ڈیسک) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
سینٹرل پولیس آفس میں امن وامان کی صورتحال پر منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آئی جی سندھ نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ اور جملہ روٹس پر حفاظتی اقدامات کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے، داخلی اور خارجی پوائنٹس پر کڑی نگرانی اور ناکہ بندی کو کامیاب بنایا جائے۔ انھوں نے12 ربیع الاول کی مناسبت سے برآمد ہونےو الے چھوٹے بڑے جلوسوں کی لمحہ بہ لمحہ مانٹیرنگ اور پوزیشن کی باقاعدہ انٹریز نوٹ کرانے کی بھی ہدایت کی۔ مرکزی جلوس کے روٹس، وعظ، محافل کے مقامات کی سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز بھی موجود تھے۔