کراچی (ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عرفان سعادت خان قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کر دیے گئے۔
قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد حلف اٹھانے سے شروع ہو گی۔
جسٹس عرفان سعادت خان جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مستقل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تقرری تک عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔