You are currently viewing جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری

جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
صدر آصف علی زرداری نے وزارت قانون و انصاف کی تجاویز کی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔
صدر مملکت کی جانب سے جسٹس شوکت صدیقی کو جج کے عہدے سے ہٹانے کا 11 اکتوبر 2018 کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کی منظوری دی گئی۔
صدر نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ 30 جون 2021 سے ہوگا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے جبکہ 11 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم کی سفارش پر صدر کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بحال نہیں کیا جاسکتا، انہیں ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے، وہ بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ ریٹائرڈ اور تمام مراعات اور پینشن کے حقدار ہوں گے، انہیں پینشن سمیت تمام مراعات ملیں گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.